بچھڑتے وقت ان آنکھوں کا بھر جانا ضروری تھا
تمہارے بن میرا چپ چاپ مر جانا ضروری تھا
میں ہنس کے جھیل لیتا دل پہ سارے وار قسمت کے
مجھے باخبر کر دیتے ، اگر جانا ضروری تھا
میری آنکھوں میں اپنے عکس تو تم دیکھ نہ پائے
سو میرا بے نیازی سے گزر جانا ضروری تھا
میں جیون کے سفر میں ہنس کے سب کچھ سہہ گیا لیکن
جو تم بچھڑے تو پھر میرا بکھر جانا ضروری تھا