Add Poetry

جو میرا رب ہے وہ تیرا رب ہے

Poet: Jamshed By: Jamshed, Dubai

جو میرا رب ہے وہ تیرا رب ہے
جو میرا تیرا وہ سب کا رب ہے

اسی نے دنیا کو ہے بنایا ، بنا کے اس کو پھر ایسے بچھایا
بسائی اس میں سب اپنی مخلوق، جو ہر رنگ میں الگ الگ ہے

وہی صرف جس سے مانگیں ہے سب ، وہی صرف ایک ہی دینے والا
جہاں پہ رحمت کے در وہ کھولے ، وہی پہ اس کا غضب غضب ہے

وہ دے تو اسکا شکر بہت ہے ، نہ دے تو اس میں چھپی ہے حکمت
صرف اسی کو خیال میرا ، کہ اس کا ہر دینا عجب عجب ہے

بنا مانگے دینا ہے اس کی قدرت ، خیال رکھنا ہے اسکی فطرت
نوازہ اس نے ہمیشہ مجھ کو، پکارا اس کو میں نے جب جب ہے

نبی دیا اس نے ہم کو ایسا ، کہ اس کے جیسا کوئی نہیں ہے
ہے اس کی چاہت ہماری چاہت ، کہ اس کا درود لب لب ہے

جو میرا رب ہے وہ تیرا رب ہے
جو میرا تیرا وہ سب کا رب ہے
 

Rate it:
Views: 646
16 Jul, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets