Add Poetry

جو میرا لباس ہے اور میں اسکا لباس

Poet: Abbo Mann By: Abbo Mann, islamabad

میں اکیلا
اور وہ بھی تھی اکیلی
پھرہوئی درمیان میں بات
یوں چل پڑے ہم ساتھ
وہ مجھے سمجھنے لگی
اور میں اسے رفتہ رفتہ
یوں آہستہ آہستہ
میں بنا اسکا سہارا
وہ بنی میری ڈھارس
وہ ہوئی میری ملکہ
میں بنا اسکا دیوداس
وہ میرے گھر میں کیا؟
میرے اندر گھر کر گئی
میرے گھر کو کیا
میرے جگر کو خوشیوں سے بھر لیا
میری آہوں کو آپنی بانہوں میں بھر لیا
میری سانسوں کو اپنی سانسوں کی مہک دے ڈالی
میرے بدن کی تھکاوٹ کو اپنے بدن کی راحت دے ڈالی
فضا میری کائنات کی معطر
اسکی بدولت ہے
جو میری عزت ہے
شہرت ہے
دولت ہے
عظمت ہے
میری شان و شوکت ہے
اور سب سے بڑھ کر
جومیرا لباس ہے اور میں اسکا لباس
وہ ہے تو بس ایک ہے
جو لاکھوں میں ایک ہے
وہ میرا
جیون ساتھی ہے

Rate it:
Views: 837
11 Feb, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets