Add Poetry

جو میری یاد کو سینے لگا کے روتا ہے

Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, Karachi

جو میری یاد کو سینے لگا کے روتا ہے
مرا خیال ہے مجھ کو گنوا کے روتا ہے

اسے تو زعم تھا میں جان دے نہ پاؤں گا
بتاۓ کیوں وہ مجھے آزما کے روتا ہے

بھلا کے لوگ تو اپنوں کو خوش سے رہتے ہیں
یہ میرا دل ہے کہ اس کو بھلا کے روتا ہے

تمام دن جو ہنساتا ہے شہر والوں کو
وہ سارے شہر کو آخر سلا کے روتا ہے

میں کیسے مان لوں اس نے بھلا دیا مجھ کو
جو رات بھر مرے خوابوں میں آ کے روتا ہے

ہے شاید اپنی جفاؤں کا اب اسے احساس
وہ مجھ کو دیکھے تو چہرہ چھپا کے روتا ہے

جو بات بات پہ باقرؔ ہے روٹھتا مجھ سے
کمال ہے وہ مجھے پھر منا کے روتا ہے

Rate it:
Views: 255
23 Dec, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets