جو پیار سے تم مجھے اپنا بنا لو ساجنا

Poet: Iram By: Iram, Lahore

جو پیار سے تم مجھے اپنا بنا لو ساجنا
رہوں گی ساری عمر تمہاری میں ساجنا

کبھی بھی چھوڑ کر نہ جانا راہوں میں تم
ورنہ خاک میں دیکھ لینامل جاؤں گی ساجنا

میرا ہاتھ تھام کے لے جاؤ کہیں دور وادی میں
میں پیار سے تمہیں گیت سناؤ ں گی ساجنا

میرے بالوں میں سجا دو پھول اپنی چاہت کا
میں زلفوں کی مہک تم پر لٹاؤں گی ساجنا

تمہیں اپنے ہاتھوں سے بنے کھانے کھلاؤں گی
مجھے اپنی دلہن بنا کے گھر لے جاؤ ساجنا

دیکھنا مجھ سے کبھی بھی روٹھنا نہیں تم
وگرنہ میں بھی اک دن روٹھ جاؤں گی ساجنا

تمہیں پیار کرتی ہوں میں اپنے دل سے بہت
تم بھی ایسے ہی مجھ سے پیار کرنا ساجنا

Rate it:
Views: 669
08 Jun, 2013