جو کسی کہ پیار میں مبتلا ہو جاتا ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

جوکسی کہ پیار میں مبتلا ہو جاتا ہے
اس انسان کہ لیےہر درد دوا ہو جاتا ہے

یار سے سچا عشق کرنے والاعاشق
محبوب کی ہستی میں فنا ہو جاتا ہے

جو ایک بار جام عشق نوش کر لے
وہ ایک قطرے سے دریا ہو جاتا ہے

عاشق کونہ خوف دنیانہ ڈرزمانےکا
وہ بندہ کچھ اتنا قریب خداہوجاتاہے

محبت نئی زندگی بخشتی ہےاصغر
یہ نہ سمجھ پیارکرنےوالا تباہ ہوجاتاہے

Rate it:
Views: 733
27 Jan, 2014