جو ہاتھوں میں لکیروں کی وضاحت

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

جو ہاتھوں میں لکیروں کی وضاحت
وہ ہی میری تقدیروں کی وضاحت

اپنے رہے بھی دل میں درد کی طرح
اُس کے بعد نہ رہی غیروں کی وضاحت

ہر راہ سے بھٹک کر تو لوٹا ہوں
مجھ سے نہ پوچھو پیروں کی وضاحت

میں تو سوچ کے قلم کو نہیں کوستا
دنیا کر رہی ہے حقیروں کی وضاحت

لکھنے والے نے جو بھی لکھا کچھ
کیا پڑھو گے اِن تحریروں کی وضاحت

تم اب بھی روشنائی مانگتے ہو سنتوشؔ
میرے پاس تو رہی اندھیروں کی وضاحت

 

Rate it:
Views: 343
06 Feb, 2011