Add Poetry

جواب

Poet: NS By: NS, lahore

جواب اس نے مجھے خاموش لہجے سے دیا ہے
وہ مجھے اب تک یاد کرتا ہے یہ اس نے کہہ دیا ہے

تمہاری خوشبو کو بھلا میں کیسے نہ پہچان پاتی
اسی خوشبو کو تو میں نے اپنی پہچان پایا ہے

میں اس کے بنا ادھوری وہ میرے بنا ادھورا
جدا ہو کر ہم نے ایک دوسرے کو اپنا لیا ہے

جاناں اب ہمیں رابطوں کی ضرورت ہی کیا ہے
ہمیں تو آسمانی لمحے نے چھو لیا ہے

لوگوں سے سنا تھا فاصلے دوریاں بڑھاتے ہیں
پر ہمیں تو دوریوں نے اور بھی قریب کر دیا ہے

Rate it:
Views: 421
23 Jun, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets