جگا دیتا ہے اکثر
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.Aسوئی ہوئی آنکھوں کو جگا دیتا ہے اکثر
ہر خواب نگاہوں سے چھپا دیتا ہے اکثر
وہ خاک سر محفل بھرم رکھے گا ہمارا
جو جذبوں کے سمندر کو سلا دیتا ہے اکثر
خود دور سے کرتا ہے نظارہ میرے گھر کا
غیروں کو میرے در کا پتہ دیتا ہے اکثر
اب اس کو کسی شام کی امید ناں دلاؤ
وعدہ جو وہ کرتا ہے بھلا دیتا ہے اکثر
وہ حسن کی آغوش میں سمٹتا ہوا اک پل
ہر رات نئے موڑ پے اسے بہلا دیتا ہے اکثر
More Love / Romantic Poetry







