جی رہا ہوں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

جی رہا ہوں یا زندگی سےدھوکہ کررہاہوں
جو غم ملے ان سےسمجھوتہ کر رہا ہوں

دنیا والوں کی نظروں میں زندہ ہوں لیکن
تیری جدائی میں گھٹ گھٹ کےمررہا ہوں

بجھتےجا رہے ہیں میری امیدوں کےچراغ
اپنےخون جگر سےانہیں بھر رہا ہوں

اس نےمجرم ٹھہرایا ہےاپنی عدالت میںمجھے
میں بھی کچھ کہے بناسرتسلیم خم کر رہا ہوں

اصغر کی فطرت میںنہیں کسی سےدغا کرنا
پھر نا جانےکیوں بار بار وضاحت کر رہا ہوں

Rate it:
Views: 357
17 Jun, 2011