جی چاہتا ہے آپکا انداز چرا لوں
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillلمحوں کے ہاتھ میں نہ مقدر کے بس میں ہیں
وہ خواہشوں کے بیج جو نفس نفس میں ہیں
راز حیات اور کہیں منزلوں کے بھید
کتنے فریب آپ کے رنگیں قفس میں ہیں
تاریخ بدلنے سے کیا دکھ بھی بدلتے ہیں
پچھلے برس تھے جو وہی اگلے برس میں ہیں
جی چاہتا ہے آپ کا انداز چرا لوں
اب تک تو صرف لفظ میری دسترس میں ہیں
More Love / Romantic Poetry







