جیسے میرے سر پہ کوئی آسماں ہونے لگا
Poet: Washma By: Zumra, Islamabadجیسے میرے سر پہ کوئی آسماں ہونے لگا
میرے دل کی دھڑکنوں میں وہ جواں ہونے لگا
پہلے پہلے ساتھ تھے میرے جفا کے سلسلے
پیار کا رشتہ مگر اب بیکراں ہونے لگا
میں نے اپنے دل پہ اس کا نام دیکھو لکھ لیا
وہ تو میری زندگی کی داستاں ہونے لگا
کیسے اس کے نام میں نے زندگی کو کر دیا
جو کبھی نا مہرباں تھا مہرباں ہونے لگا
اس نگر کے لوگ سارے خود میں جل کے مر گئے
جب امیر شہر کے گھر میں سماں ہونے لگا
لوگ ملنے آرہے ہیں اجنبی کے بھیس میں
کوئی ہے اس میں مرا، گماں ہونے لگا
More Love / Romantic Poetry






