Add Poetry

حسن پہ نہ مان کیجئے

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

یوں اسقدر بھی حسن پہ نہ مان کیجئے
تھوڑا سا زندگی کی طرف دھییان کیجئے

میں لوٹ چکا ہوں تیری دہلیز سے جاناں
اب سوچئے نہ خود کو پریشان کیجئے

ممکن ہے تیری ذات آشکار ہو تجھ پر
کچھ دیر مجھے خواب میں مہمان کیجئے

ہاتھوں کی لکیروں سے میرا نام کھرچ لو
اتنا سا کام میرا میری جان کیجئے

راہ وفا میں مخملیں یادوں کا کیا گزر
ذکر چناب و کوہ و بیابان کیجئے

میں جی رہا ہوں آپکے آنے کی آس میں
آؤ یا کسی حشر کا سامان کیجئے

ہاں میں نے تیرے بھرم پہ توڑا ہے اشارہ
اب شوق سے اس بھرم کا چالان کیجئے

یا آتش نمرود سے دامن کو بچا لو
یا حوصلے سے عشق کا اعلان کیجئے

بس سرسری نگاہ سے نہ دیکھو سخن کا رنگ
لفظوں میں چھپے درد کی پہچان کیجئے

Rate it:
Views: 708
09 Dec, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets