بڑی خوبصورت عبارت لکھ ڈالی
تیری محبت عبادت لکھ ڈالی
روز تجھے دیکھنا عجب انداز میں
دلربا زرا اپنی عادت لکھ ڈالی
کبھی اشاروں سے کہنا کبھی نظاروں سے الجھنا
بس تھوڑی سی شرارت لکھ ڈالی
کبھی پلٹ کے رکنا کبھی رک کے پلٹنا
یہ بھی اپنی سعادت لکھ ڈالی
خود تو دیوانہ ہو ہی گیا اعجاز
کیوں دل سے تو نے بغاوت لکھ ڈالی