حسیں خوبصورت پیارا
Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsiحسیں خوبصوت پیارا لکھوں گا
نہیں بے وفا تم ہو سہرہ لکھوں گا
خدا نے ملایا ہے کیسے ہمیں پھر
ملاقات کا پھر وسیلہ لکھوں گا
محبت عبادت ہے کرتا رہوں گا
میں کیسے گناہِ کبیرہ لکھوں گا
تعلق نبھاؤ گا میں ساتھ دونگا
نہیں میں کبھی تم کو تنہا لکھوں گا
سمجھتا ہوں میں زندگی کا حصہ ہی
تمہیں کیسے پھر میں اکیلا لکھوں گا
گلابوں کی خوشبو ترے جسم میں ہے
ترے لب کو رخسار غازہ لکھوں گا
نہیں کوئی دیکھا زمانے میں تجھ سا
حسیں چاند سا تیرا چہرہ لکھوں گا
نہیں بات شہزاد سنتا مری اب
سچائی عیاں ہے یہ جھوٹا لکھوں گا
More Love / Romantic Poetry






