Add Poetry

حسیں رت ہو صبا کی

Poet: Shama By: Shama Chaudhry, Wales uk

حسیں رت ہو صبا کی نازکی ہو گستاں ہو تم
وفا کی داستاں جانِ ادا حسنِ جہاں ہو تم

حقیقت شعلہ رخ تیری بھلا میں کیوں بتاؤں نہ
تیرے جلووں کے سائے میں کہیں جل ہی جاؤں نہ

تمہارے حسن کے گل رخ شرارے ہیں کہ انگارے
مگر کیوں شبنمی پھولوں کو آنکھوں سے لگاؤں نہ

میری رگ رگ میں رقصاں ہو میری دھڑکن رواں ہو تم
وفا کی داستاں جانِ ادا حسنِ جہاں ہو تم

کرشمہ ہے محبت کا صنم یا معجزہ دل کا
کوئی جادو نگر لگتا ہے تیرا آئینہ دل کا

دھنک کے رنگ دیکھے ہیں گھلے آنکھوں کی مستی میں
بہک جائے کہاں جانے نہیں کوئی پتہ دل کا

گروں آغوش میں تیری کہ اک دریا رواں ہو تم
وفا کی داستاں جانِ ادا حسنِ جہاں ہو تم

Rate it:
Views: 509
19 Aug, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets