حُلیہ کیا بتاؤں میں اپنے جناب کا
Poet: دانش ارشاد By: Danish irshad, Gojraحُلیہ کیا بتاؤں میں اپنے جناب کا
بس اتنا سمجھ لو جیسے پھول ہو گلاب کا
توڑ کے دل ہمارا وہ یوں چل دیئے
جیسے کیا ہو کوئی کام ثواب کا
اس کی یاد کے نشے سے جو ملتا ہے
وہ مزہ کہاں ہے شراب کا
گلے، شکوے، شکایت سب کریں گے
ایک دن جو مقرر ہے حساب کا
دل کی بات ہم تو بتا چکے اسے
بس انتظار ہے اب اسکے جواب کا
More Love / Romantic Poetry






