خار ہوگئے

Poet: Shahid Iqbal By: Shahid, Lahore

جب سے دیکھا تمہیں تیرے طلبگار ہوگئے
کسی کام کے نہ رہے بے کار ہوگئے

خوشبو تم میں کیسی سمائی ہوئی تھی
تم جن راستوں سے گزرے وہ گلزار ہوگئے

تیرے آنے سے بے رونق سے یہ موسم
بادل چھانے لگے اور خوشگوار ہوگئے

تم ہی سے میری ساری خوشیاں ہیں وابستہ
تیرے آنے ہی سے تمام تہوار ہوگئے

شاہد کیا کہیں کہ وہ لڑکی ہے کیا بلا
آئی تو مسکرائے گئی تو ہم اشکبار ہو گئے
 

Rate it:
Views: 631
16 Jun, 2008