Add Poetry

خبر کیا برا یا بھلا کر رہی ہوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Moscow

خبر کیا برا یا بھلا کر رہی ہوں
کہ شعروسخن سے وفا کر رہی ہوں

نماز محبت قضا جو ہوئی تھی
تیرے عشق میں وہ ادا کر رہی ہوں

مرے کام کو خاک سمجھے زمانہ
میں خود بے خبر ہوں یہ کیا کر رہی ہوں

زمانے کی نظروں میں اگرچہ بری ہوں
میں اپنی طرف سے بجا کر رہی ہوں

جفا کی جو تو نے تو مڑ کر نہ دیکھا ۔
میں پھر بھی ترا سامنا کر رہی ہوں

Rate it:
Views: 288
28 Jan, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets