Add Poetry

خدا سے محبت

Poet: سعدیہ اعجاز By: Sadia Ijaz Hussain (IH), Lahore,

خدا سے محبت جو ہو جائے تم کو
پھر اسکی امانت میں خیانت مت کرنا
نہ مسجد میں ڈھونڈنا نہ کعبے میں ڈھونڈنا
تم اسکو دل کی گہرایوں میں ڈھونڈنا
نہ طوفان سے گھبرانا نہ آندھی سے ڈرنا
تم اسکی نصرت کا انتظار کرنا
پھر محبت ہی باٹنا محبت ہی کرنا
خدا کی خدائی کا خیال رکھنا
اگر کوئی تم کو کوئی راز بتا دے
تو خدارا خدا کی محبت کی لاج رکھنا
نہ دل کو دکھانا نہ دل توڑنا تم
خدا کی خدائی کا دھیان رکھنا
وہ تم کو ہے چاہتا ہر لمحے تم کو دیکھتا
تم اسکی محبت کا لحاظ رکھنا
نہ حد سے گزرنا گناہوں میں تم
اور اپنے گناہوں کی توبہ بھی کرنا
وہ غفور اور رحیم ہے محبت میں عظیم ہے
تم اس کی خدائی پے یقین رکھنا
اس کی محبت پہ جو یقین کرلو
اور اس کی محبت کا فرمان سن لو
پھر اگر راستے میں تم لڑکھڑاو کبھی جو تم چل نہ پاؤ
تو اپنی ڈوری کو اس کے سپرد کرنا
وہ تم کو ہے چاہتا تم سے ہے زیادہ
اس کے بنائے فیصلوں کا انتظار کرنا
ہمت نہ ہارنا نہ لوگوں سے ڈرنا
تم منزل پر اپنی بھروسہ سے چلنا
تم اس کے وعدوں کو نظر میں رکھنا
تم دامن ہمیشہ اپنا پارسا رکھنا
پھر وہ جانے اور یہ زندگی جانے
تم عقیدت سے اس پر یقین رکھنا

Rate it:
Views: 487
25 Apr, 2020
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets