خدا کو یاد کرتے ہیں
Poet: Saima By: Saima Waheed, Sharjah-UAEجسے احساس کہتے ہیں وہی تو پیار ہوتا ہے
تمہارادل جو د کھتا ہے ہمیں بھی درد ہوتا ہے
تمہیں ملتی ہیں جب خوشیاں
ہمارے لب بھی ہنستے ہیں
تمہیں درپیش ہو مسئلہ
دعا کو ہاتھ اٹھتے ہیں
خدا کو یاد کرتے ہیں
تمہیں آباد رکھے وہ
کہ
تم کو شاد رکھے وہ
ہمارے ساتھ رکھے وہ
More Love / Romantic Poetry






