مجھ سے کیا ناراض ہو نندیا مجھ سے ملنے کیوں نہیں آتیں بچپن والی لوری بھی اب نہیں سناتیں آؤ کسی دن ملنے نندیا تمہیں پکارا دل نے نندیا جب مجھ سے ملنے آؤگی خوش ہو کر ہم ملیں گے نندیا خواب جزیرے چلیں گے نندیا