خواب میں کسی کا خیال آگیا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreخواب میں کسی کا خیال آگیا ہے
تو بے رنگ رخ پہ جمال آگیا ہے
ترو تازہ ہو کہ نکھر سا گیا ہے
جو چہرہ خزاؤں سے مرجھا گیا ہے
نظر جنہیں اس رخ سے روشن ہوئی
سویرا سا ہر سمت چھا سا گیا ہے
بجھی چشم کے دیپ جلنے لگے
اجالا نظر میں سما سا گیا ہے
بہت شوق تھا جس کے دیدار کا
وہ شاہکار جلوہ نما ہو گیا ہے
ملی وہ خوشی کہ یہ احساس ہے
ہر اک درد دل سے جدا ہو گیا ہے
بیاں کیسے ہو عالم شوق عظمٰی
کیسے کہوں کیا سے کیا ہوگیا ہے
More Love / Romantic Poetry






