خوشبو تیری جب احساس کو مہکاتی ہے

Poet: Mubeen By: Mubeen, Islamabad

خوشبو تیری جب احساس کو مہکاتی ہے
محفل دل میں رونق سی آجاتی ہے

دن تو عید کا ہے خوشی کا مگر
شب وصال عید بن جاتی ہے

حسن و عشق میں کچھ تو ہے مشترک
اک آرزو باہم پائی جاتی ہے

یہ لب کشائی اور ٹوٹنا سکوت شب کا
نغمگی سی فضا میں گھل جاتی ہے

زندگی ادھوری مکمل ہونے لگتی ہے
اک آرزو کی تکمیل ہوئی جاتی ہے

ستارے ڈوبے اور رات نے پہلو بدلا
زندگی ٹوٹے خواب کی تعبیر ہوئی جاتی ہے

شمع گل ہوئی جل چکے پروانے سب
راکھ اڑانے کو ہوا بیتاب ہوئی جاتی ہے

Rate it:
Views: 1033
06 Sep, 2009