Add Poetry

داستاں تو نہیں ہوں میں ہرگز

Poet: AzharM By: AzharM, Doha

داستاں تو نہیں ہوں میں ہرگز
اک گُماں تو نہیں ہوں میں ہرگز

ڈھونڈتا ہے مجھے خیالوں میں
پر وہاں تو نہیں ہوں میں ہرگز

ڈانٹئے گا تو شور کر دوں گا
بے زباں تو نہیں ہوں میں ہرگز

تُم کو کھو کر جو مُسکُراتا ہوں
شادماں تو نہیں ہوں میں ہرگز

سر کا سایہ سمجھ کے رکھا ہے
سائباں تو نہیں ہوں میں ہرگز

تُم پہ برسوں کی مہربانی ہے
ناگہاں تو نہیں ہوں میں ہرگز

چوڑیاں تو نہیں پہن رکھیں
ناتواں تو نہیں ہوں میں ہرگز

کہ رہا تھا مجھے اُڑا دے گا
اک دھنواں تو نہیں ہوں میں ہرگز

جانے کیوں تُجھ سے پیار ہے اظہر
مہرباں تو نہیں ہوں میں ہرگز
 

Rate it:
Views: 739
23 Dec, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets