درد رکتا ہے نہ دوا کوئی

Poet: zafar By: chaudhary javid, Okara

درد رکتا ہے نہ دوا کوئی
یہ محبت ہے یا بلا کوئی

اک ترا نام یاد رہتا ہے
مانگتا ہوں میں جب دعا کوئی

تو مجھے یاد آ گیا فوراً
جب کبھی ھو گیا خفا کوئی

مجھ کو پردیس میں نھیں رہنا
میرے کانوں میں ہے صدا کوئی

دل کی بےچینیوں سے لگتا ہے
ہونے والا ہے پھر جدا کوئی

Rate it:
Views: 436
17 Feb, 2011