Add Poetry

دردِ ہجراں کے یہ لمحات سزا دیتے ہیں

Poet: zaigham jaffery By: zaigham jaffery, Daska

دردِ ہجراں کے یہ لمحات سزا دیتے ہیں
چشم کے بحر سے ہم پانی گرا دیتے ہیں

راز تھی بات مگر تم کو بتا دیتے ہیں
جل کے جذبات بھی انساں کو جلا دیتے ہیں

مل کے معصوم نگاہوں سے زمانے والو
زخم ہر بار حسیں لوگ نیا دیتے ہیں

حال کچھ ایسا ہے ان تیرہ شبوں میں اپنا
تجھ میں کھو جاتے ہیں اور خود کو بھلا دیتے ہیں

خود بھی جل جاتے ہیں کچھ آگ لگانے والے
وہ تو پاگل ہیں جو شعلوں کو ہوا دیتے ہیں

شدتِ کرب سے بھٹکے ہوئے کچھ دیوانے
عقلِ انسانی کے طائر بھی اڑا دیتے ہیں

اکثریت میں نظر آتے ہیں پچھتاتے ہی
وقت ہاتھوں سے جو اک بار گنوا دیتے ہیں

جب سے احساس نے امیدیں جگائیں ضیغم
غم تھپکتے ہیں انہیں اور سلا دیتے ہیں
 

Rate it:
Views: 538
14 Jul, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets