دعا کرنا مسافر ہوں، تمہاری اور جانا ہے دعا کرنا کہ جگنو رات تاریکی میں جب چمکیں تمہاری اور جانے کے سبھی رستے نظر آئیں دعا کرنا کہ رستوں کے سبھی پتھر چنے جائیں دعا کرنا کہ منزل پر میں جب پہنچوں، تمہیں تُم ہو