Add Poetry

دل

Poet: Farkhanda Razvi By: Farkhanda Razvi, uk

 حقیقت اس کے رونے کی برابر دیکھتے ہیں ہم
اُتر کر اس لیے خوابوں کے اندر دیکھتے ہیں ہم

وہ کہتا ہے میرے زکر سے خود مہکتا ہے
اسی خاطر تو سانسوں میں اُتر کے دیکھتے ہیں ہم

رکھا کرتا ہے روشن شمع کو وہ آندھیوں میں بھی
سو پروانے کی صورت خود کو دیکھتے ہیں ہم

وہ دُکھ سُکھ کے رکھے ہے پاس اپنے تتلیاں، جگنو
سو پروانے کی صورت خود کو دیکھتے ہیں ہم

لٹاتا ہے خوشی وہ اور آنسو پاس رکھتا ہے
اسی خاطر ہنسی کو اپنے لب پر دیکھتے ہیں ہم

وفاؤں پہ نچھاور کرتا ہے جان وہ اپنی
چلو خندہ اسی سے دل لگا کر دیکھتے ہیں ہم

Rate it:
Views: 566
24 Aug, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets