دل تجھ پہ اعتبار کرتا ہے

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

دل تجھ پہ اعتبار کرتا ہے
تیرے آنے کا انتظار کرتا ہے

کھو نہ جائےتوزمانے کی گردش میں
یہ سوچ سوچ کربہت ڈرتا ہے

دیکھنے والے ہمیں پاگل کہتے ہیں
تو جب ان آنکھوں سے گزرتا ہے

کٹی ہے رات تیرے خوابوں میں
تیری سوچوں میں یہ دن ڈھلتا ہے

تیری کمی محسوس کرتے ہیں
ہر پھول اب ہمیں خار لگتا ہے

Rate it:
Views: 382
18 Sep, 2012
More Love / Romantic Poetry