دل تھا تجھے پانے کی سازش میں

Poet: Maria Riaz Ghouri By: Maria Ghouri, HarooNAbad

دل تھا تجھے پانے کی سازش میں
بھیگ گئی تھی تیرے پیار کی بارش میں

سادہ طبعیت رکھتا تھا وہ شخص
خومخواہ وقت گنوایا خود کی آرائش میں

زندگی سے کوئی کمی نا باقی رہی
جب تلک تھی اس کے قرب کی آسائش میں

پر اسکی نگاہوں میں تھے خواب کسی اور کے
یوں ہی تڑپ جاتی تھی اس کے خواب کی خواہش میں

حالات پہ نا لگا سکی معصومیت کا پہرہ
عشق تھا میرا کڑی آزمائش میں

Rate it:
Views: 527
22 Sep, 2013