Add Poetry

دل سے

Poet: Zeeshan By: Zeeshan, muzaffargarh

تیرے سبھی غموں کو سمیٹ لوں میں تجھے اتنا پیار دوں
تیری اداسیوں کو مٹا کے تیری ہر شام نکھار دوں

تیری آنکھوں میں چھپی خزاں میرے دل پہ اثر کر گئی
تیرے وجود کو مہکا دے جو تیرے لبوں کو وہ بہار دوں

تیری اک مسکراہٹ کا بدل کچھ ہو نہیں سکتا مگر
جو ملے تجھے خوشی اگر میں جاں بھی اپنی واردوں

آگیا ہے جو ہجر کا دور جو تیرے میرے درمیاں
جو ملیں مجھے فرصتیں تو یہ وقت کا قرض اتاردوں

تیرے دل کی رونقیں جو مرجھا گئی ہیں جو اس طرح
لگا کے اپنے سینے سے تیری دھڑکنوں کو قرار دوں

تنہائیوں کے طوفانوں سے جو بکھر گئی ہیں سبھی
جو تو کہے تو اگر آ تیری ہر زلف کو سنواردوں

Rate it:
Views: 996
25 Jun, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets