دل سے دل کو راہ

Poet: نعمان صدیقی By: ن سے نعمان صدیقی, Karachi

جب دل سے دل کو راہ ہوتی ہے
ایک کی تڑپ دوسرے کی آہ ہوتی ہے

بات کرنے کی نوبت تو آتی ہی نہیں
ایک کی نظر دوسرے کی نگاہ ہوتی ہے

دور ہوتے بھی وہ کچھ کچھ پاس ہوتی ہے
عقل دل کی بات سے آگاہ ہوتی ہے

چاروں سمت سے آجاتی ہے مدد
شدید اگر کسی کی چاہ ہوتی ہے

وہ خود ہی چل کر آتی ہے اتنے قریب
منزل مُسافر کے سفر میں زادِ راہ ہوتی ہے

جس راہ اُٹھے تھے تمہارے قدم نعمان
وہ اُن کی عام سی گزرگاہ ہوتی ہے
 

Rate it:
Views: 314
07 Mar, 2018
More Love / Romantic Poetry