دل لینے سے قبل اسے دیکھتے بھالتےہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

دل لینےسے قبل اسےدیکھتےبھالتےہیں
پھرامانت کی طرح اسے سنبھالتےہیں

ہمیں جب بھی کوئی چیزدرکار ہوتی ہے
ایک بار نہیں لوگ بار بار ٹالتے ہیں

جب ان کو ہم سےکوئی حاجت ہوتی ہے
پھر ہم بھی بال کی کھال نکالتے ہیں

ہم جب بھی ان سے حق بات کہتے ہیں
کئی دن وہ ہم سےنا بولتےچالتےہیں

جب ان کی یادیں سونےنہیں دیتیں
پھر اشعار کو غزل میں ڈھالتےہیں

Rate it:
Views: 299
05 Sep, 2011