دل مچلتا ہے اس کی یاد کے ساتھ
وہ جڑا ہوا ہے ہماری ذات کے ساتھ
کرتے ہیں تعریف اس کی ہر محفل میں ہم
ہوتا ہے وہ شامل ہماری ہر بات کے ساتھ
رکھتے ہیں اسے دل میں سنبھال کر
کھنچتے ہیں تصویر اسکی اپنے لہو کے ساتھ
شہر میں چرچا ہے اس کی باتوں کا
ملتا ہے وہ ہر ایک سےبڑے پیار کے ساتھ
رہتا ہے وہ ہمکلام ہم سے ہر شب
ہوتی ہے صبح طلوح اسکی مسکراہٹ کے ساتھ