دل میں اب یاد محبت کی سجاتے رہنا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

دل میں اب یاد محبت کی سجاتے رہنا
اس کی تصویر کو آنکھوں سے لگاتے رہنا

پھر سے آیا ہے خفا رہنے کا موسم لیکن
پیار تو پیار ہے اس کو بھی نبھاتے رہنا

دل کی تنہائی کے کمرے میں اٹھے درد اگر
زندگی پیار کا نغمہ ہے یہ گاتے رہنا

اس کی عادت ہے کہ ملتے ہی جدا ہو جانا
اس کی رفتار سے بس ہاتھ ملاتے رہنا
ا
دن تو کاٹوں گی جدائی کے کسی دشت کے ساتھ
میری راتوں میں مجھے ملنے تو آتے رہنا

رات کے پچھلے پہر وشمہ اگر درد بڑھے
گیلا موسم ہے محبت کو جلاتے رہنا

Rate it:
Views: 413
18 Oct, 2016
More Love / Romantic Poetry