دل کو اگرچہ سمجھایا بہت
Poet: Muhammad Imran Khan - Emron Mano By: Muhammad Imran Khan, Peshawarدل کو اگرچہ سمجھایا بہت
ملتے وقت یہ گھبرایا بہت
کالے بادل جو چھائے آسماں پہ
زُلفوں کا تیری خیال آیا بہت
تیری تصویر کو دیکھا جو کل
مجھے میری جان تو یاد آیا بہت
جاتے وقت الوداع کہ تو دیا
بعد میں دل یہ پچھتایا بہت
فقیروں سے محبت کر تو لی
محبت کا ہے سرمایا بہت
کڑکتی دھوپ نے جلایا جب
یاد آیا زُلفوں کا سایہ بہت
More Love / Romantic Poetry






