میری وفائیں اے خدا تو لا زوال کر دے
دنیائے حسن و عشق کو بے مثال کر دے
سن اے مسیحا میرے میرا مرض بڑھ نہ جائے
دل کی دوا دے کے مجھے دھڑکن بحال کر دے
اے چاند میرے دل کی محفل میں اتر آنا
ویراں کدے میں آکے پھر جشنِ و صال کر دے
چھانے لگے موسم سہانا جب تمھاری یاد کا
ہر تلخحی دوراں کو بھی نقشِ جمال کر دے
پرچم کبھی نہ سر نگوں کرنا محبتوں کا
تو بھی جیتے جی کوئی ایسا کمال کر دے