دل کی وحشت تمام کب ہوگی

Poet: Farrukh Izhar By: Farrukh Izhar, Karachi

دل کی وحشت تمام کب ہوگی
زندگی تیری شام کب ہوگی

وہ جو اک عمر ہے تجھے حاصل
وہ بھلا میرے نام کب ہوگی

کب میں اس سے کہوں گا دل کی بات
مجھ سے وہ ہمکلام کب ہوگی

زندگی تو میرے لیے آخر
قابل احترام کب ہوگی

کب میں آیا کروں گا یاد تجھے
نیند تجھ پہ حرام کب ہوگی

Rate it:
Views: 558
03 Nov, 2009