Add Poetry

دل کے جو راز تھے وہ سینے میں ہی رپوش رھے

Poet: SHABEEB HASHMI By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar

رنگ نکھرے تو سبھی گل بھی تھے خوش پوش رھے
مہکی فضاؤں میں یوں ھواؤں کے ھم دوش رھے

لمحے تھے قید تیرے لہجے کی کھنک کو سن کر
ھم بھی تھے مست اور سراپا ہمہ تن گوش رھے

کچھ حالات بھی موافق تھے کہ جذبے تھے جواں
ھم بھی اظہار کے ان لمحوں میں تھے پر جوش رھے

الفاظ رک جائیں جو اگر آنکھوں کو سخن ور دیکھیں
سوچ پر پہرے لگے اور ھم بھی تھے خاموش رھے

میرے جذبوں کی صداقت پہ نہ کوئی حرف آئے
دل کے جو راز تھے وہ سینے میں ہی رپوش رھے

Rate it:
Views: 1468
23 Oct, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets