Add Poetry

دل کے مکاں کو ہم نے حسیں بنا رکھا ہے

Poet: muhammad aqeel hazoory By: muhammad aqeel hazoory, karachi

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
صلی اللہ علیہ وسلم
دل کے مکاں کو ہم نے حسیں بنا رکھا ہے
عشقِ مصطفٰی کا ہم نے دیپ جلا رکھا ہے

جسم و جاں سے توڑ کر عشقِ مصطفٰیؐ کے پھول
گلدسۃءعقیدتِ خیرالبشرؐ ہم نے سجا رکھا ہے

ہر روز دے کر قلب کو درودِمصطفٰیؐ کا غسل
مہمان خانہءخیرالانامؐ کو ہم نے پرنور بنا رکھا ہے

نفسِ امارہ کو پہنا کر عشقِ مصطفٰیؐ کا طوق
جسم و جاں کو ہم نے آقاؐ کا غلام بنا رکھا ہے

جسمِ بنجر کو درودِ مصطفٰیؐ سے سیراب کر کے
عشقِ خیرالورٰیؐ کا ہم نے چمن ا گا رکھا ہے

جلوہ افروز ہونگے اک روز تختِ دل پہ حضورؐ
اس لیے جسم میں ہم نے جاں کو بچا رکھا ہے

دیدارِ مصطفٰیؐ نصیب ہو گا قبر میں حضوری
اس لیے جسم کو ہم نے گور بنا رکھا ہے
صلی اللہ علیہ وسلم
 

Rate it:
Views: 337
31 May, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets