دنیا میںجو لوگ خاکسار ہوتے ہیں
وہ زمانےمیں بڑے پروقار ہوتےہیں
دل میں ایمان کی دولت رکھنےوالے
حقیقت میں وہی سرمایہ دار ہوتےہیں
نشیب و فراز میں بھی مصلحت ہوتی ہے
گو زیست کہ کچھ لمحےناگوار ہوتے ہیں
جو ہردن زندگی کا آخری دن سمجھتےہیں
ان کےلیے سارےدن خوشگوار ہوتےہیں
کسی کی ظاہری حالت پہ نا جانا دوستوں
ان میںبھی کچھ صاحب اسرار ہوتےہیں