Add Poetry

دو گانا (گیت)

Poet: N A D E E M M U R A D By: N A D E E M M U R A D, UMTATA RSA

گیت (دوگانا)
لڑکا
مت تغافل برتئیے
اپنا دل دے دیجئیے
جام الفت پی جئیے
پیار مجھ سے کیجئیے
لڑکی
جایئے جی جایئے
آئینہ تو دیکھئے
بات کرنا سیکھئے
پھر مرے پاس آیئے
لڑکا
دل تجھی کو ہے دیا
تو ہی ہے میرا پیا
مان اب تو جایئے
اپنا دل دے دیجیئے
لڑکی
اور بھی آئے بہت
منہ کی سب کھائے بہت
تنگ مت اب کیجیئے
جایئے جی جایئے
لڑکا
جب سے دیکھا ہے تجھے
پیار تجھ سے ہے مجھے
دل مرا مت توڑیئے
اپنا دل دے دیجیئے
لڑکی
لڑکی میں ایسی نہیں
لڑکوں سے ملتی نہیں
اور کوئی ڈھونڈئیے
جایئے جی جایئے
لڑکا
تو بنے میری دلہن
ہے یہ ہی میری لگن
مت مجھے دھتکاریے
اپنا دل دے دیجئیے
لڑکی
ہے اگر ایسا تو پھر
آپ کی ہوں میں مگر
اپنی ماں کو بھیجئیے
استخارہ کیجئیے
لڑکا لڑکی دونوں مل کے
الفتوں کا ساتھ ہے
عمر بھر کی بات ہے
دل کو دل سے راہ تھی
تو ہمیں منزل ملی
نغمے مل کے گائیے
مسکراتے جائیے
آئیے جی آیئے
گیت میٹھے گائیے
آئیے جی آئیے
(جناب ڈاکٹر زاہد شیخ صاحب کی تحریک نغمہ نگاری سے متاثر ہوکر)

 

Rate it:
Views: 551
14 Jun, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets