دور نہ رہیگا تو

Poet: UA By: UA, Lahore

ہم سے نہ ہو خفا تو سن بات مسکرا تو
سن لے ہماری داستاں اپنی بھی سنا تو

ہاں رفاقت چھوڑ دے ہم سے بھی منہ موڑ لے
چاہے ہمیں نہ دیکھ تو پر لیکن اپنی صورت دکھا تو

تجھے دیکھے بنا دل کی دنیا ویران ہے
آ پھر سے ایک بار آ اسے بسا تو

خوشبو سے معطر نظارہ مجھکو چھو گیا
جیسے ہی میری دیدہ پرنم میں سمایا تو

راستے بدل گئے پر میری منزل ایک ہے
مجھ سے دور رہ کر بھی دور نہ رہیگا تو

Rate it:
Views: 553
08 Jan, 2009