دوری کا سورج
Poet: Bakhtiar Nasir By: Bakhtiar Nasir, Lahoreکسی بہار کا آسرا ہو نہ ہو
 وہ مرا سہارا ہو نہ ہو
 
 یہ کسک طاق نسیاں پہ رکھ دوں 
 پتہ نہیں اب گزارا ہو نہ ہو
 
 نیند میں یہ مرا چونکنا کیسا 
 کہیں اس نے پکارا ہو نہ ہو
 
 بچھڑ کر ملا تو اسکے دل میں 
 دیکھوں گا کوئ شرارا ہو نہ ہو
 
 دوری کا سورج کب گہنائے گا 
 ملن کا کوئ اشارا ہو نہ ہو
 
 دن کیسے کاٹا ' رات کیونکر بتائ 
 اس کو کب اندازہ ہو نہ ہو
 
 میں جن کےلئے سلگتا ہوں ناصر 
 پاس آنا انہیں گوارا ہو نہ ہو
More Love / Romantic Poetry






