Add Poetry

دِل میں اِک اضطراب سا کیوں ہے ؟

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

دِل میں اِک اضطراب سا کیوں ہے ؟
وہ حقیقت میں خواب سا کیوں ہے ؟

مجھ کو تو موتیۓ کی خواہش تھی
خواب میرا گلاب سا کیوں ہے ؟

سامنے کیوں وہ آ نہیں جا تا ؟
درمیاں اِک حجاب سا کیوں ہے ؟

اُس کے بے مثل حسن کے آگے
ہر کویٔ لا جواب سا کیوں ہے ؟

تھی خطا صرف میری آ نکھوں کی
دِل پہ نازل عذاب سا کیوں ہے ؟

ایک ہی پل میں پڑھ لیا سب نے
میرا چہرہ کتاب سا کیوں ہے ؟

جا کے واپس کبھی نہیں آتا
وقت بیتے شباب سا کیوں ہے ؟

پیاس ہونٹوں پہ رہ گیٔ جم کے
پیار اُس کا سراب سا کیوں ہے ؟
 

Rate it:
Views: 464
07 Jan, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets