دھوپ میں اوڑھے جانے والے نقاب کی طرح
Poet: Roshani By: Roshani, U..A.Eتیز ہوا میں اوڑتے اوراق کی طرح
میری محبت ادھوری کتاب کی طرح
کیسے کرتے تم سے شکوہ یا شکایت
تم سے بچھڑے نامکمل حساب کی طرح
میں اور میری ادھوری محبت
کٹ رہی ہے زندگی تلخ عذاب کی طرح
بناوٹی مسکراہٹ سے غم کو چھپائے ہوں
دھوپ میں اوڑھے جانے والے نقاب کی طرح
یوں بکھر گیا تیرا میرا رشتہ اے ہم دم
آنکھ کے کھلنے سے ٹوٹے خواب کی طرح
دل کے جہاں میں اک ہلچل سی ہے مچی
شہر میں آئے ہوئے سلاب کی طرح
More Love / Romantic Poetry






