دیئے ہیں غم میں سہارے جس نے
Poet: NEHAL GILL By: NEHAL GILL, Gujranwalaدیئے ہیں غم میں سہارے جس نے
انجان منزلوں پے اشارے جس نے
کیسے بھلائے احسان سب اُسکے
نظروں کو دیئے نظارے جس نے
ترے بعد بہتے اشکوں کو میرے
پلکوں سے دیئے کنارے جس نے
بلبل کو اندھیری رات میں
جگنو بن کے دیئے ستارے جس نے
ممکن ہے کیسے میں بھلا دُوں اُسے
میری خاطر یہ داعو ہارے جس نے
بکھڑے ہوئے ارمان میرے دل کے
محبت سے اپنی سنوارے جس نے
بن کے محا فظ میری خوشیوں کا
کتنے سپاہی غم کے مارے جس نے
مجھکو پانے کی خاطر بس
کئے کتنے پاڑ انگاڑے جس نے
میں تھا تنہا وہ تھی سب کی
مگر سوچا میرے بس بارے جس نے
نہال ہاتھ تنہائی کا کیسے چھوڑوں
گِرتے ہوئے کو دیئے سہارے جس نے
More Love / Romantic Poetry






