چاہتا ہے ٹوٹ کر دانی دیوانہ تیرا
شاید تجھے خبر نہیں تجھ پہ مرتا ہے دیوانہ تیرا
چاہتیں اس کی لازوال ہیں دنیا میں دانی
دیکھنا کہیں شدت غم سے مر نہ جائے دیوانہ تیرا
عجب شخص ہے دن رات جلتا ہے چراغ کی مانند
دل کی بات تجھے بتاتا نہیں دیوانہ تیرا
جو ہو سکے تو سنوار دو اسے دانی
عشق میں تیرے پاگل نہ ہو جائے دیوانہ تیرا
یہ دعا ہے میری ہر وقت اے واسطی
جہاں رہو خوش رہو تم اور دیوانہ تیرا