Add Poetry

دیکھتے ہوئے ہمیں شور مچا دیتے ہیں

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

دیکھتے ہوئے ہمیں شور مچا دیتے ہیں
ایک ہم ہیں انہیں ہروقت دعا دیتے ہیں

ڈائری میں وہ نشانی تو لگا دیتے ہیں
یاد ہر وقت دلاتا ہوں بھلا دیتے ہیں

میں تو احساس محبت کا دلاتا ہوں اسے
کہتے کچھ بھی نہیں نظروں سے گرا دیتے ہیں

ہوتا ہے دست فلک کا ابھی سایہ ان پر
پیار کرتے کی بلا کر ہی سزا دیتے ہیں

ایک ہم ہی نہیں ہیں اور بھی دیوانے جو
جلد بازی میں ہی زنجیر ہلا دیتے ہیں

ہوئی جن جن سے ملاقات سبھی باتیں وہ
جو بتانی نہیں ہوتی وہ بتا دیتے ہیں

خوبصورت حسیں ان جیسا نہیں دیکھا کہیں
وہ حسینوں کے اٹھے سر کو جھکا دیتے ہیں

Rate it:
Views: 417
17 Jan, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets